Home Latest News Urdu پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی
Latest News Urdu - June 25, 2024

پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

.

پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی ،چینی صارفین پاکستانی آموں کے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے،پاکستانی آم مختلف چینی ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی صارفین پاکستانی آموں کے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے کیونکہ 800 کارٹن قیمتی آم چین پہنچ گئے ہیں۔ یہ کھیپ، جس کا وزن (3 ٹن )3200 کلوگرام سے زیادہ ہے، گوانگچو، چین میں زیتونگ بیٹی لمیٹڈ اور پاکستان میں میرا پی سی سلوشنز کے درمیان تازہ ترین تعاون کی عالمت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں “پھلوں کے بادشاہ” کے طور پر کا پاکستان جے ڈی ڈاٹ کام مشہور یہ آم مختلف چینی ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے خریداری کے لیے دستیاب ہیں جن میں پویلین، ڈوین شاپس اور وی چیٹ اکانٹس شامل ہیں۔ اس سال زیتونگ بیٹی کمپنی کی جانب سے درآمد کیے جانے والے آموں کی یہ پہلی کھیپ ہے۔ وہ چین میں 168 یوآن فی کارٹن کی قیمت پر الماریوں میں فروخت ہوئے ، جس میں ایکسپریس ڈلیوری بھی شامل ہے۔ ہر ڈبے میں آم ہوتے ہیں جن کا کل وزن 4 سے 4.2 کلوگرام ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی ریجنل ڈائریکٹر سنڈی چن نے وضاحت کی کہ انہوں نے احتیاط سے دو اقسام سندھری اور چونسا کا انتخاب کیا ہے، جو بڑے پیمانے پر پاکستان میں سب سے زیادہ ذائقہ دار سمجھی جاتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں آم کی 300 سے زائد اقسام موجود ہیں۔ ہم پریمیم آم کے باغات کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں، جو مختلف اقسام کے انتخاب، کاشت کاری کی تکنیک، کٹائی اور پیکیجنگ کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Comments Off on پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …