Home Latest News Urdu پاکستانی اعلیٰ قیادت کا کراچی واقعے پرچین کے ساتھ اظہار یکجہتی غیر متزلزل دوستی کی عکاسی کرتاہے:ژاؤ لیجیان
Latest News Urdu - May 6, 2022

پاکستانی اعلیٰ قیادت کا کراچی واقعے پرچین کے ساتھ اظہار یکجہتی غیر متزلزل دوستی کی عکاسی کرتاہے:ژاؤ لیجیان

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے۔اور دو طرفہ عوام کے درمیان قائم باہمی اعتماد اور تعاون کو سپوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ چین سچائی سے پردہ اٹھانے، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دونوں ملکوں کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Comments Off on پاکستانی اعلیٰ قیادت کا کراچی واقعے پرچین کے ساتھ اظہار یکجہتی غیر متزلزل دوستی کی عکاسی کرتاہے:ژاؤ لیجیان

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …