پاکستانی ایکسپورٹرزچینی فرنیچر مارکیٹ میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُر عزم۔
.
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) میاں کاشف اشفاق نے اشتیاق احمد موتیاں والی سرکار کی قیادت میں برآمد کنندگان کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ کہ مقامی برآمد کنندگان کو چینی مارکیٹ کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کے لیے اپنی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی معیار تک بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کی دوسری سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور حکومت ملک میں صنعت کاری کو فروغ دے کر، کاروباری برادری کو خصوصی سبسڈی فراہم کرکے اور چینی حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کر کے چین کو برآمدات بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے تاکہ چینی مارکیٹ کی ضروریات کی بہتر تفہیم حاصل کریں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…