پاکستانی برآمدات میں اضافے سے چینی کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی سفیر معین الحق
.
چائنا پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل ایکسچینج انکیوبیشن سنٹر میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ برآمدات سے چینی کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھے گا۔اس میٹنگ میں سیچوان اور چونگ کنگ کے علاقے کے 50 کاروباری اداروں کے تاجروں نے شرکت کی۔ مزید برآں، پاکستانی سفیر معین الحق نے سچوان اور پنجاب کی کاروباری برادریوں کو جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جس میں تمام شرکاء کو اس کوشش میں شرکت کی دعوت دی۔ اس میٹنگ میں کمرشل قونصلر غلام قادر بھی موجود تھے اور انہوں نے پاک چین تعاون کی پیشرفت اور امکانات کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…