پاکستانی سفارتکار کی جانب سے پاکستان کی چین کے ساتھ اپنی برآمدات کے ماڈل پر دوبارہ غور کرنے کی تاکید۔
.
شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن نے ایک ویبینار میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا ہےکہ پاکستانی کاروباری اور صنعتی برادری کو چین کے ساتھ اپنی برآمدات کے دائرہ کار میں اضافے پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی منڈی پاکستانی کاروبار کو فروغ پزیر ہونے کے لئے بہت سارے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو خام مال کی برآمد میں تبدیلی لانی چاہئے۔ مزید برآں انہوں نے شنگھائی میں پاکستانی قونصل خانے کے پاکستانی برآمد کنندگان کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصل خانے کے اشتراک سے کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…