پاکستانی سفیرمعین الحق کی جانب سےویکسین کی تیسری کھیپ کی فراہمی پرچین سے اظہارِ تشکر۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی حکومت کی جانب سے تیار کردہ سینوفرم کووڈ-19 ویکسین کی 5لاکھ خوراکوں کی تیسری کھیپ کی فراہمی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینوفارم کووڈ۔19 ویکسین کی کھیپ پی اے ایف کے طیارے میں بیجنگ ایئر پورٹ سے روانہ کی گئی اورنورخان ایئر بیس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ معین الحق نے چینی فوج کی جانب سےپاک فوج کو فراہم کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئےامید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…