Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کے ساتھ منعقدہ ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔
Latest News Urdu - March 14, 2021

پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کے ساتھ منعقدہ ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کی نئی منتخب قیادت کے ساتھ منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے مابین ترقی کے لئے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت 2020 ء سے پاکستان چین آزاد تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم نے شرکاء کو چین میں پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں آگاہ کیا جس میں کووڈ-19 کی وباکے باوجود غیر معمولی نتائج حاصل کیے گئےہیں۔پاکستانی سفیر معین الحق نے ایف پی سی سی آئی / پی سی بی سی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو دعوت دی کہ وہ چین کی وسیع منڈی کے ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط کو بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

Comments Off on پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایف پی سی سی آئی اور پی سی بی سی کے ساتھ منعقدہ ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …