Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر ثقافتی تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
Latest News Urdu - June 21, 2021

پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر ثقافتی تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے “گندھارا سمائل: دی ٹور آف کلچرل رلِکس اِن پاکستان” کے عنوان کے تحت ایک کتاب اجراء کیا۔ معروف چینی اسکالرز اور اکیڈمک پروفیشنلز کی ٹیم نے گندھارا تہذیب سے متعلق قیمتی تعلیمی تحقیق کے بارے میں گفتگو کی جس کی پاکستان میں مضبوط بنیادیں ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے انہوں نے ماہرین تعلیم کے کام کو سراہا اور مزید تحقیق کے لئے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک لوگوں کے مابین ثقافتی تبادلے میں آسانیاں پیدا کرے گا۔

Comments Off on پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر ثقافتی تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …