Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق کی چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
Latest News Urdu - November 14, 2021

پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق کی چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

.

چین کے ممکنہ سرمایہ کار شراکت داروں کو پاکستان کی صنعتی سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان سفارت خانہ بیجنگ میں ایک پاک چین اقتصادی اور کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے اس موقع پرانہوں نے چینی صنعت کاروں اور تاجروں کو پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی پرکشش پالیسیوں اور سرمایہ کاری دوست رعائتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں جیسے کہ ٹیکسٹائل، معدنیات، زرعی مصنوعات، سمندری غذا، دستکاری اور کھیلوں کی مصنوعات میں سرمایہ کاری کےمواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔پاکستانی سفیر معین الحق نے شرکاء کو ملک کی بڑی اور مسابقتی ہنر مند لیبر فورس اور متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جیسے سڑکوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Comments Off on پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق کی چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …