پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی دو طرفہ تعلقات کو بیلٹ اینڈ روڈ اور اے آئی آئی بی کے ذریعے مزید مستحکم کرنے لئے پُر عزم۔۔۔
پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے چائینہ فوکس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین دو طرفہ سٹریٹیجک تعلقات کے علاوہ ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے علاوہ ایشین انفراسٹریکچر انوسٹمنٹ بنک کے ذریعے سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی اعتماد اور عزت و تکریم کے ذریعے سے نہایت مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کئی کتابوں بشمول ”پاکستان-چائینہ آل ویدر فرینڈ شپ” کی مصنفہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ نے دونوں ممالک کو فولاد سے مضبوط رشتے کے حامل برادرانہ ممالک قرار دے کر مضبوط قربت کی عکاسی کی ہے۔جبکہ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو اور اے آئی آئی بی کو نئی طرزِ عالمگیریت کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان کی سوچ کو چینی صدر شی جنگ پنگ کی خطے میں ربط سازی اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی دور اندیش حکمت عملی سے مربوط قرار دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …