Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی کا پیکنگ یونیورسٹی، بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول میں پاکستانی ثقافتی سٹال کا دورہ۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 22, 2019

پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی کا پیکنگ یونیورسٹی، بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول میں پاکستانی ثقافتی سٹال کا دورہ۔۔۔۔۔

بیجنگ میں واقع پیکنگ یونیورسٹی نے انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا جہاں پاکستانی طلباء نے پاکستانی سٹال کو دستکاری کی مصنوعات اور پاکستانی پکوانوں سے مزین کیاجبکہ اس دوران ثقافتی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔کئی بین الاقوامی اور چینی طلباء نے پاکستانی سٹال کا خصوصی طور پر رخ کیا۔ پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے اس سٹال دورہ کیا اور پاکستانی طلباء کی جانب سے اپنی ثقافت کا روشن پہلو اجاگر کرنے کو قابل تحسین قرار اقدام قرار دیا۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء کا اپنے تعلیمی اور ثقافتی ورثہ سے رغبت نہایت خوش آئیند ہے۔واضح رہے کہ پیکنگ یونیورسٹی نے’سرحدوں سے ماورا دنیا: مستقبل زمانہء حال’ کے موضوع پر سولہواں بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف