Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کاچینی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین اور گوانگ ژو کا دورہ
Latest News Urdu - April 1, 2024

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کاچینی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین اور گوانگ ژو کا دورہ

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نےچین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین اور گوانگ ژو کا سرکاری دورہ کیا ۔ انہوں نے یہ دورہ دونوں شہروں کے ساتھ سیاسی، ثقافتی، علمی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھانے کے سلسلہ میں کیا ۔پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدان کا صوبے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ سفیر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ سال بھر کی گندھارا آرٹ نمائش کی اختتامی تقریب کے ساتھ طے شدہ تھا۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے دورے کا مقصد دونوں بڑے شہروں کے ساتھ سیاسی سطح پر تعلقات کے ساتھ ساتھ ثقافتی، علمی اور سب سے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانا تھا۔ شینزن میں کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ رہنما مینگ فانلی اور گوانگ ژو شہر کے میئر سن ژیانگ نےسفیر خلیل ہاشمی کا استقبال کیا۔ سفیر نے گزشتہ چار دہائیوں میں شہروں کی شاندار اقتصادی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پاکستان کے سرمایہ کاری کے منظر نامے اور گوانگ ڈونگ کے سرمایہ کاروں کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments Off on پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کاچینی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین اور گوانگ ژو کا دورہ

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…