Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی چین کے شہر نانجنگ میں منعقدہ یانگسی کلچر فورم میں شرکت۔
Latest News Urdu - November 26, 2023

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی چین کے شہر نانجنگ میں منعقدہ یانگسی کلچر فورم میں شرکت۔

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین نے دریائی ثقافتوں، ماحولیاتی نظام اور معیشت کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کو تلاش کرنے اور بڑے دریاؤں کی پائیدار ترقی پر بات چیت کے لیے دریائے سندھ اور یانگسی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چین کے شہر نانجنگ میں منعقدہ یانگسی کلچر فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فورم نے انسانیت کی مشترکہ اقدار پر تبادلہ خیال اور فروغ دینے اور بڑے دریائی شہروں کے درمیان مکالمے اور تعاون کے لیے ایک عالمی نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے دنیا بھر سے مہمانوں کو اکٹھا کیا۔ سفیر ہاشمی نے فورم کے موضوع کو تسلیم کیا جو دریائے یانگسی اور اس کے انسانیت، شہروں اور تہذیبوں کے ساتھ روابط پر مرکوز تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے سب سے بڑے دریا کے طور پر یانگسی نے اس کے ساتھ ساتھ کئی بڑے شہروں کی اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دریائے یانگسی کے ساتھ بہت سی بندرگاہیں ہیں اور چین نے اس دریا کو نہ صرف انسانی زندگی کی ترقی کے لیے بلکہ خوراک کی حفاظت اور رابطے کے لیے بھی نمایاں طور پر محفوظ اور استعمال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے لیونگ انڈس انیشی ایٹو کے نام سے ایک بڑا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جو بنیادی طور پر ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہے۔

Comments Off on پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی چین کے شہر نانجنگ میں منعقدہ یانگسی کلچر فورم میں شرکت۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔