Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر معین الحق نے این پی سی کے ساتھ پاک چین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
Latest News Urdu - April 30, 2021

پاکستانی سفیر معین الحق نے این پی سی کے ساتھ پاک چین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی کنسلٹیشن اینڈ لاء کمیٹی کے چیئرمین لی فی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قومی اسمبلی پاکستان اور این پی سی کے مابین جاری پارلیمانی تعاون کا جائزہ لیا اور آئندہ بھی ان کی دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس دوران انہوں نے بڑھتی ہوئی پارلیمانی تعلقات کے استحکام اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی دونوں ممالک کی مقننہ اور سیاسی جماعتوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد مہیا کرتی ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق اور چیئرمین لی نے رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منائی جانے والی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments Off on پاکستانی سفیر معین الحق نے این پی سی کے ساتھ پاک چین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …