پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی سفارتخانے میں پاک چین دوستی کاپودا لگانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا،پاک چین دوستی کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔
.
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ چینی سفیر برائے پاکستان نونگ رونگ کےچینی سفارت خانے میں پاک چین دوستی کا پودا لگانے کے اقدام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے امید ظاہر کی ہےکہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں چین پاکستان کی دوستی اور آہنی بھائی چارگی کی طرح یہ پودا بھی پھلے پھولے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے 70 سالہ کامیاب سفارتی تعلقات سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں جس کے لئے اسلام آباد اور بیجنگ دونوں ممالک میں مشترکہ تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…