Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اگلے ماہ ٹیکسپو 2023 کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
Latest News Urdu - April 18, 2023

پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اگلے ماہ ٹیکسپو 2023 کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش (ٹیکسپو) 2023 میں شرکت کی دعوت دی جو آئندہ ماہ (مئی) کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ اور شنگھائی، گوانگ زو، چینگڈو اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل خانے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی شرکت اور دورے کو آسان بنانے میں معاونت کریں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) ٹیکسپو 2023 کا انعقاد کر رہی ہےجو 26 مئی سے 28 مئی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ تین روزہ ایونٹ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی نمائش ہے اور یہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

Comments Off on پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اگلے ماہ ٹیکسپو 2023 کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

Check Also

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات29 فی…