پاکستانی سفیر معین الحق کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
چائینہ انویسٹمنٹ میگزین کے وفد سے ملاقات کے دوران چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات اور سی پیک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خاص توجہ سائنس و ٹیکنالوجی ، زراعت اور سماجی شعبے کی ترقی میں تعاون پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھ…