Home Latest News Urdu پاکستانی سفیر معین الحق کی شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ہونے والی ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - May 20, 2021

پاکستانی سفیر معین الحق کی شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ہونے والی ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ملاقات کی اور معیشت و تجارت ، تعلیم ، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گونگ زینگ نے کہا کہ شنگھائی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اس ضمن میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔پاکستانی سفیرمعین الحق نے دونوں فریقوں کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور شنگھائی سے پاکستان کا رخ کرنے والے مزید کاروباری اداروں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

Comments Off on پاکستانی سفیر معین الحق کی شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ سے ہونے والی ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …