پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کا چینی زبان میں ترجمہ۔
.
چینی پروفیسر ژانگ شیشوان نے معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی کتاب نسخہ ہائے وفا کا چینی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ اس نئے ترجمہ شدہ کتاب کی تقریبِ رونمائی سفارت خانہ پاکستان بیجنگ میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔ اس کتاب کی تقریبِ رونمائی پاک چین تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی ہے۔ فیض احمد فیض کی صاحبزادی محترمہ سلیمہ ہاشمی نے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی پیش رفتوں سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…