پاکستانی طلباء کی جانب سےچین کی اعلٰی زراعتی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف۔
Enter Your Summary here.
پاک- چین دوطرفہ تعاون کووڈ- 19 کے پھیلنے کے باوجود کسی صورت متاثر نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کی ریاستی سطح کی ہم آہنگی کے علاوہ کئی پلیٹ فارمز کے ذریعہ سے پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی کو بھی تقویت ملی ہے۔ واضح رہے کہ سیچوان زرعی یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے دو پاکستانی طلباء وبائی مرض کی وجہ سے چین واپس نہیں جاسکے لیکن آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ چینی پروفیسرز کی مدد سے ان طلباءنے پاکستان میں چین کی اعلی زرعی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔ چین کی انٹرکروپنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں فصلوں کی نمو ہوئی ہے اور حکومتی کاروباری اداروں کی توجہ بھی اس طرف راغب ہوئی ہے۔ پاکستانی طلباء نے چینی پروفیسرز کا پاکستان میں اعلی زرعی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے ان کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …