پاکستانی نوجوان پاک چین تعاون کو مضبوط بنانے کے خواب کی تعبیر کے لئے کوشاں۔
.
چین کے شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) میں نیول آرکیٹیکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ میں زیرِتعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والے طالب علم حفیظ اللہ قاضی نے کہا ہے کہ چین میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سی پیک میں شمولیت کے ذریعے سے پاک چین تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔واضح رہے کہ وہ اس وقت این پی یو اور چین میں مقیم بیرون ممالک کےطلباء کے تخلیقی مضامین، کہانیوں، سرگرمیوں ، ثقافتی پروگرامات ، تحقیقی کارناموں اور دیگر امور پر نظر ثانی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …