پاکستانی ہنر مند خواتین چینی دستکاری کی صنعت میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔۔۔۔۔
پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی با ہنر خواتین چینی دستکاری کی صنعت کی بہتری میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں کیونکہ چین میں دستکاری سے تیار کردہ مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے لیکن چینی دستکاری کی صنعت افرادی قوت کے معاوضوں میں اضافہ اوربعض ناگزیر وجوہات کی بنا ہر سست روی کا شکار ہے جس کے سبب چین میں دستکاری کی طلب کو پورا کرکے نہ صرف پاکستان کثیر زر مبادلہ کما سکتا ہے بلکہ ملک کی 50 فیصد خواتین کو زریعہ معاش فراہم کرکے خود مختار بھی بنایا جا سکتا ہے جبکہ چین اس ضمن میں پاکستان کی مدد کرکے خوابوں کی تعبیر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ چین کی دستکاری کی صنعت کا شمار دنیا کی بڑی صنعتوں میں ہوتا ہے اور عالمی تجارت میں 40 فیصد کا حصہ دار بھی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …