Home Latest News Urdu پاکستان اس وقت سی پیک کے تحت پانچ خصوصی اقتصادی زونز کے امور کو تیزی سےآگے بڑھا رہا ہے،ایس ایم نوید
Latest News Urdu - December 27, 2022

پاکستان اس وقت سی پیک کے تحت پانچ خصوصی اقتصادی زونز کے امور کو تیزی سےآگے بڑھا رہا ہے،ایس ایم نوید

.

 

سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے چیئرمین ایس ایم نوید کے مطابق فیصل آباد پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی خصوصی اقتصادی زون؛ سندھ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون؛ خیبرپختونخوا میں راشکئی خصوصی اقتصادی زون اور بلوچستان میں بوستان خصوصی اقتصادی زون سی پیک کے تحت مجوزہ نو خصوصی اقتصادی زونز میں شامل ہیں جن کے امور اس وقت پاکستان تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں ایک اور فاسٹ ٹریک گوادر فری زون خصوصی اقتصادی زون  بھی ترقی کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فری زون کا دوسرا وسیع فیز جو 2200 ایکڑ سے زائد اراضی پر محیط ہوگا اس وقت تعمیر کیا جا رہا ہے اور پہلا مرحلہ 60 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے جو پہلے ہی فعال ہے۔

 

Comments Off on پاکستان اس وقت سی پیک کے تحت پانچ خصوصی اقتصادی زونز کے امور کو تیزی سےآگے بڑھا رہا ہے،ایس ایم نوید

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…