Home Latest News Urdu پاکستان اورافغانستان سی پیک کے تحت باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون کو آگے بڑھاسکتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی۔
Latest News Urdu - September 6, 2021

پاکستان اورافغانستان سی پیک کے تحت باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون کو آگے بڑھاسکتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی۔

.

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کی مدد سے فوائد کے حصول کے لیے افغانستان کے ساتھ اپنا تعاون کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس سے لینڈ لوکڈ افغانستان کو بھی تجارت اور رابطے کے لیے بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود پاکستان گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد شدہ کھاد افغانستان کو فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لے سکتا ہے جبکہ اس وقت اسے وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ رابطہ کاری کے راستے کے طور پر بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Comments Off on پاکستان اورافغانستان سی پیک کے تحت باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون کو آگے بڑھاسکتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…