پاکستان اورچین زراعت اور صنعت کے حوالے سے معلومات کے تبادلہ کی راہ ہموار کریں گے۔
.
سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین زرعی اور صنعتی تعاون کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں معلومات کے تبادلے کے عمل کو ہموار اور تیز کرنے کے لئے چین پاکستان زرعی و صنعتی تعاون انفارمیشن پلیٹ فارم آج سے شروع کیا جائے گا۔ اس کا انعقاد آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن کیا جائے گا اور اس کی میزبانی پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ذریعے کی جارہی ہے اور اس کا اہتمام چائینہ اکنامک نیٹ اور چائینہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم زراعت اور صنعت کے میدان میں تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے بزنس فورمز ، سیمینارز ، کاروباری وفود اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کامجاز ہوگا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…