پاکستان اورچین سی پیک کے تحت پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے کوشاں۔
.
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے چائینیز نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے چیئرمین لی ژانشو کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ میں شرکت کی اور مشترکہ پارلیمانی پینل کے قیام کے ذریعے پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پینل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی موثر نگرانی اور معائنہ کا اختیار دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کےسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے اب تک سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اس کو جاری رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔ مزید برآں انہوں نے ون چائینہ پالیسی پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا اورپاک چین سفارتی تعلقات کی 71 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ لی ژانشو نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت خصوصاً کووڈ-19ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئےپاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں اسد قیصر کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے خاص طور پر گوادر بندرگاہ خطے میں معاشی ترقی کے ایک نئے دور کے آغازمیں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …