Home Latest News Urdu پاکستان اورچین معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کر رہے ہیں
Latest News Urdu - June 2, 2020

پاکستان اورچین معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کر رہے ہیں

Enter Your Summary here.

پاکستان اور چین نے معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور پاکستان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر خزانہ نے
پاکستان کو کووڈ-19 سے نمٹنے میں چینی حکومت کی جانب سے سےمدد و معاونت خصوصاًطبی سازو سامان اور خدمات کی فراہمی پردلی طور تشکر کا اظہار کیا۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کو کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے مستقل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔