Home Latest News Urdu پاکستان اورچین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے جلد آغاز پر اتفاق کیا۔
Latest News Urdu - February 10, 2021

پاکستان اورچین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے جلد آغاز پر اتفاق کیا۔

Enter Your Summary here.

چینی سفیر نونگ رونگ نے منگل کو وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مین لائن (ایم ایل 1) منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں چینی سفیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ مقامی لوگوں کے لئے تعمیر و ترقی کے کثیر مواقع پیدا کرے گا۔اس موقع پر سی پیک کے تحت مین لائن 1 منصوبہ جلد شروع کرنے پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔ چینی سفیر نے اس موقع پرکہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔

Comments Off on پاکستان اورچین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے جلد آغاز پر اتفاق کیا۔

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …