پاکستان اور قازقستان سی پیک تجارتی روٹ کے ذریعے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
.
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے قازقستان اور پاکستان بزنس کونسل کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ قازق صدر اگلے سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ریل اور روڈ لنک جو سی پیک کے تحت بنایا جا رہا ہے پاکستان اور قازقستان کے درمیان بھی باہمی فوائد کے حصول کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …