پاکستان اور چین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سینٹر آف ایکسیلینس کا قیام عمل میں لائیں گے۔
.
ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈبلیو یو ٹی) میں پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی (پی یو ای ای ٹی) میں سینٹر آف ایکسیلنس آن آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی شرکت کی۔ ڈبلیو یو ٹی کے چیئرمین پروفیسر شین سی جن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر سنٹر آف ایکسیلینس کا قیام پاکستان کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گاجس میں طلبہ کی صلاحیتیں منظر عام پر آئیں گی۔ اس موقع پر موجود پروفیسر ڈاکٹرعطا الرحمان نے ادارہ جاتی روابط پیدا کرنے کے لیے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …