Home Latest News Urdu پاکستان اور چین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سینٹر آف ایکسیلینس کا قیام عمل میں لائیں گے۔
Latest News Urdu - November 5, 2021

پاکستان اور چین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سینٹر آف ایکسیلینس کا قیام عمل میں لائیں گے۔

.

ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈبلیو یو ٹی) میں پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی (پی یو ای ای ٹی) میں سینٹر آف ایکسیلنس آن آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی شرکت کی۔ ڈبلیو یو ٹی کے چیئرمین پروفیسر شین سی جن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر سنٹر آف ایکسیلینس کا قیام پاکستان کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گاجس میں طلبہ کی صلاحیتیں منظر عام پر آئیں گی۔ اس موقع پر موجود پروفیسر ڈاکٹرعطا الرحمان نے ادارہ جاتی روابط پیدا کرنے کے لیے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔

Comments Off on پاکستان اور چین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سینٹر آف ایکسیلینس کا قیام عمل میں لائیں گے۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …