پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی سفیر نے یہ بات موسم بہار کے پْررونق موقع پر ’جمالیات کے پْل‘ کے عنوان سے منعقد نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ تقریب میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر اور سلک روڈ کلچر سینٹر کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر جمال شاہ بھی شریک ہوئے۔ چینی سفیر نے کہا کہ یہ نمائش چینی اور پاکستانی آرٹ کی منفرد دلکشی کا اظہار کر رہی ہے۔ سفیر نے کہا کہ ہم اہم اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ اشترا کرنے، چینی اور اسلامی تہذیبوں کے تبادلے اور باہمی علم و ہنر کے فروغ اور ایک دوسرے سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سفیر نے کہا کہ آج 23 مارچ کو پاکستان کا قومی دن ہے، اور ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
چینی سفیر نے ہنگامی امداد ایک لاکھ ڈالر کا چیک ریڈ کراس پاکستان کے حوالے کر دیا۔
چین کے ریڈ کراس ادارے نے اغوا شدہ جعفر ایکسپریس ترین کے متاثرہ مسافروں کی امداد کیلئے ایک …