پاکستان اور چین بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
.
گوادر پرو کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا مقصد سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کاروباری برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ وہ ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…




