پاکستان اور چین بنیادی باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے،دفتر خارجہ
.
دفتر خارجہ (ایف او) کے ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین نے اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہےاور بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس کو اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ چین کے سرکاری دورے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی کو از سر نو بحال کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…