پاکستان اور چین تمام بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں،مسعود احمد خان۔
.
ایک اہم تجزیہ کار مسعود احمد خان لکھتے ہیں کہ پاکستان اور چین تمام بڑے بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان نے ہنری کسنجر کے بیجنگ کے خفیہ دورے میں مدد فراہم کرکےچین اور امریکہ کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ پاکستان چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا مسلم ملک اور تیسرا غیر کمیونسٹ ملک تھا جبکہ اقوام متحدہ میں چین کی رسائی کی قرارداد کو حمایت کرنے والا پہلا ملک بھی تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات وقت کے ساتھ ہی مضبوط ہوئے ہیں کیونکہ چین نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ، پاکستان آرڈیننس فیکٹریوں کے قیام میں پاکستان کی مدد کی اور گڈو تھرمل پاور پلانٹ اور چشمہ نیوکلیئر پاور کے قیام میں بھی معاونت کی۔نیزدونوں ملکوں کے درمیان وقتاًفوقتاً فوجی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ 64 ارب امریکی ڈالر کا سی پیک پروجیکٹ جس میں متعدد بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔