پاکستان اور چین رینمنبی کیپٹل سرکولیشن سسٹم قائم کریں گے۔
.
چین نے پاکستان کو چینی کرنسی کی تجارت اور لین دین کو بڑھانے کے لیے رینمبی کیپٹل سرکولیشن سسٹم کے قیام کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) بینک آف چائنا کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ حکومت نے وزارت خزانہ اور مرکزی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ چینی حکام کی درخواستوں پر غور کریں اور گفت و شنید کے سلسلے کو آگے بڑھائیں۔اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت متوقع ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ بات چیت شروع ہو جائے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…