پاکستان اور چین زرعی تعاون کو مزید مستحکم کررہے ہیں۔
.
جوں جوں سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے پاکستان اور چین مختلف شعبوں خصوصاً زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کومزید مستحکم کررہے ہیں۔ اس مرحلے کے تحت پہلی بار پاکستانی آم اور چیری چینی منڈیوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 ایکڑ پر مبنی لاہور کے قریب مرچ کی کاشتکاری کا مشترکہ پائلٹ پراجیکٹ حال ہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ چینی اپنے کھانوں میں مرچوں کی ایک قسم کا استعمال کرتے ہیں اور چونکہ پاکستان کی زرخیز زمین مرچ کی کاشت کے لئے موزوں ہے اور اس فارم کومرچ کی پیداور کے لئے بروئے کار لایا جارہا ہے۔ اگلے مرحلے کے دوران 500 ایکڑ پر مرچ کی کاشتکاری شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چینیوں نے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید مشینری اور بیج کی اقسام میں سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …