پاکستان اور چین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم۔
Enter Your Summary here.
چینی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کاٹارچ ہائی ٹیک انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر اور کمسیٹس اسلام آبادکے عہدیدار سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور انتظام و انصرام کے لئے دونوں فریقوں نے ایک میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے بی آر آئی ممالک میں ہائی ٹیک صنعتی کاری کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بین الاقوامی تعاون کے ٹارچ سنٹر ڈویژن کے ڈائریکٹر موٹن نے زور دے کر کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ سے پاکستان سے متعلق ہر چیز کو خاص فوقیت دی ہےاور اس کا مقصد کسی بھی تجویز کردہ شعبے میں تعاون جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ چینی علم اور صنعتی اکائیوں کی منصوبہ بندی اور انتظام کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں۔