Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سبز اقتصادی اقدامات متعارف کرائیں گے، ملک امین اسلم،معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی۔
Latest News Urdu - May 28, 2021

پاکستان اور چین سبز اقتصادی اقدامات متعارف کرائیں گے، ملک امین اسلم،معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی۔

.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے چینی حکومت کو سی پیک کو سبز بنانے کے لئے سی پی جی ای سی میں ترمیم کے لئے تجویز بھیجی ہے جس سے موسمیاتی تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت نے اس تجویز پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کوئلے سے چلنے والے دو توانائی منصوبوں کے سلسلے کو ملتوی کر دیا ہے تاکہ پائیدار توانائی جیسے پن بجلی منصوبوں کی طرف گامزن ہوا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وباکے بعد اقتصادی بحالی میں پاکستان اور چین متعدد سبز معاشی اقدامات اٹھائیں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین سبز اقتصادی اقدامات متعارف کرائیں گے، ملک امین اسلم،معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔