Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپورتعاون کر رہے ہیں۔
Latest News Urdu - September 4, 2021

پاکستان اور چین سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپورتعاون کر رہے ہیں۔

.

۔2021ورلڈ ٹورازم سٹیز فیڈریشن (ڈبلیو ٹی سی ایف) فریگرینٹ ہلز ٹورزم سمٹ اور بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ کانفرنس آن ٹورازم کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ پاکستان نے حال ہی میں چینی سیاحتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ سیاحت سے متعلق ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاحت میں نمایاں بہتری لائے گی۔ یہ سربراہی اجلاس شہری تعاون ، سمارٹ ٹرانسفارمیشن ، ماڈل انوویشن اور عالمی نقطہ نظر سے ترقی کے رجحانات کے ذریعے سیاحت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور نئے ایم او یو کے ساتھ ساتھ متعلقہ سیاحتی تنظیمیوں اور کمیٹیوں ، سازگار پالیسیوں کے ذریعے سے ویزا سہولت  اور سیاحت کی ترقی اور بحالی کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Comments Off on پاکستان اور چین سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپورتعاون کر رہے ہیں۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…