پاکستان اور چین سی پیک سیکورٹی میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے،ڈاکٹر معیدیوسف۔
.
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان اور چین کی70 سال پر محیط دوستی کے سفر کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کہا ہے کہ مخالفین پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کو سبوتاژ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے فریق سی پیک کو نشانہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پرسابق سفیر انعام الحق نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے کثیر الجہتی تعلقات باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے دونوں ممالک دفاع اور سی پیک میں تعاون کو بڑھائیں گے اور یہ تعاون علاقائی استحکام کا پیش خیمہ ہوگا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…