پاکستان اور چین سی پیک کو ماحولیاتی تہذیب کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ بنا سکتے ہیں،شکیل رامے۔
Enter Your Summary here.
فطرت کو اپنی اصل شکل میں محفوظ رکھنے کی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے پاکستان حیاتیاتی تنوع کو بچانے اور مشترکہ مستقبل اور خوشحالی کے ساتھ ایک معاشرے کی تشکیل کے لئے چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ماحولیاتی تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے دونوں ممالک کو سی پیک کی شکل میں ایک نادر موقع فراہم ہوا ہے تاکہ دنیا کو انفرااسٹرکچر کو سبز رنگ دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہیں ان تجاویز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اول، سی پیک کے تحت پائیدار زراعت کی طرف توجہ مبذول ہونی چاہئے۔ دوئم ، ایم ایل ون کی تعمیر کے دوران نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر ماحولیاتی تہذیب کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ تیسرا ، قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف ایک تبدیلی ہونی چاہئے۔ چہارم ، سبز مہارتوں کو دوطرفہ تعاون کے ذریعے فروغ دینا ہوگا۔ پانچویں ، خصوصی معاشی زون کو ماحول دوست بنایا جائے۔