پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، معید یوسف،مشیر قومی سلامتی۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف نے کہا ہےکہ سی پیک حکومت کا اہم ترجیحی منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی پر دونوں ممالک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے جیو اقتصادی وژن سے مطابقت رکھتاہے جبکہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کے لئے ان کا نقطہ نظر یکساں ہے۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جاری کوششوں کو سراہا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






