Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سےآگے بڑھا رہے ہیں۔
Latest News Urdu - August 1, 2022

پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سےآگے بڑھا رہے ہیں۔

.

 ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت سی پیک منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے سفر میں تیزی لانے کے لئے پُر عزم ہے جبکہ دونوں ممالک سی پیک پر 11ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے میں کوشاں ہیں۔ گوادر فری زون مقامی مارکیٹ کو تیار شدہ سامان اور تجارتی سامان بھی فراہم کر رہا ہے۔ چین اور پاکستان افغانستان کو بھی سی پیک میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ سی پیک کے تحت مجوزہ نو ایس ای میں سے پانچ پر پاکستان میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں، برآمدات بڑھانے اور تجارتی خلا کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، تحقیق اور ٹیکنالوجی اور کان کنی کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سےآگے بڑھا رہے ہیں۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…