Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں،چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - August 7, 2020

پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں،چینی سفیر برائے پاکستان۔

.

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے ایس ڈی پی آئی کے زیرِ اہتمام ایک ویبنار میں سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے مابین باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ کی ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے سبب پیدا آزمائشوں کے باوجود گوادر منصوبے پر عمل درآمد میں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ مزید برآں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے گوادر بندرگاہ کی پوری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئےتنظیم و انصرام کےمعاملات پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور گوادر ہوائی اڈہ زیر تعمیر ہیں اور ان کے سبب گوادر بہت جلد میگا سٹی بن کر باقی پاکستان اور دنیا سے منسلک ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پراجیکٹ کا دائرہ کار گہری سمندری بندرگاہ کو متحرک کرنے کے اپنے بنیادی مقصد سے کہیں زیادہ وسیع ہے اور اس کی مدد سے گوادر اکنامک ڈسٹرکٹ کی ترقی اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو ممکن بنانا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں،چینی سفیر برائے پاکستان۔

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …