پاکستان اور چین سی پیک کے تحت تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، اسد عمر۔
Enter Your Summary here.
وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین سی پیک کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ اسے دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کے لئے بامِ عروج پر پہنچایا جاسکے۔ مزید برآں وہ سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام امور کو حل کرنے کے لئے اگلے پندرہ دن میں چار اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے چینی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹویٹ کے جواب میں یہ کہا جس میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ اوراسد عمر کی سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات کو سراہا گیا ہے۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …