Home Latest News Urdu پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔
Latest News Urdu - February 4, 2022

پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔

.

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین آج سی پیک کے تحت صنعتی تعاون (آئی سی) کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان اور چین نے  صنعتی تعاون کے مفاہمت نامے کو ایک فریم ورک معاہدے میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صنعتی تعاون کا فریم ورک معاہدہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور بزنس ٹو بزنس مشترکہ منصوبوں پر بنیادی عناصر کے طور پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پرسرمایہ کاری بورڈاور چینی فریق کے درمیان ورچوئل طور پردستخط کیے جائیں گے اور وزیر اعظم خان بھی اجلاس میں ورچوئل طور پر موجود ہوں گے۔

Comments Off on پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…