پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر ژانگ ژو کے مابین ایک ملاقات کے دوران مختلف تہواروں کے انعقاد کے ذریعے سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان شعبوں میں روابط کی مربوط اور وسیع پیمانے پر ترقی کے لئے نئے میکانزم کو وضع کرنے پر زور دیا۔نائب وزیر ژانگ ژو نے کہا کہ چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گا۔
اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…