Home Latest News Urdu پاکستان اور چین ملٹی لیٹرزم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Latest News Urdu - April 10, 2021

پاکستان اور چین ملٹی لیٹرزم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

.

اقوام متحدہ سے متعلق ورچوئل چین پاکستان مشاورت کے تیسرے راؤنڈکے دوران پاکستان اور چین نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے ملٹی لیٹرزم(کثیر سطحی نظام) کے تحفظ اورحمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عثمان اقبال جدون جبکہ چین کی طرف سے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اینڈ کانفرنسزکے ڈی جی یانگ تاؤ نے کی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فریم ورک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے تحفظ کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے نظریے کی حمایت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کی بحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین ملٹی لیٹرزم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…