پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
پاکستان اور چین نے اپنی سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا۔اس ملاقات میں سی پیک، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی ثمرات کے حامل اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ مزید برآں، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ جو چین میں طویل رخصت پر تھے چھ ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد پاکستان واپس آگئے ہیں اور انہوں نے اپنے سفیر کے فرائض دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …